NPG Media

پی ایس ایل6 : پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

کراچی:(این پی جی میڈیا)پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اسلام آباد کی جانب سے زلمی کو صرف 118 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے 4 وکٹیں گنوا کر میچ کے اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھلیے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیااور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے پال اسٹارلنگ کو میچ کی پہلے ہی اوور میں پولیلین بھیج دیا۔ پال اسٹارلنگ کو وہاب ریاض نے ایک رن پر کلین بولڈ کیا۔


اسلام آباد کو دوسری وکٹ کا خسارہ تب ہوا جب فل سالٹ ثاقب محمود کا شکار بنے۔


فہیم اشرف بھی 55 کے مجوعی اسکور پر صرف 2 رنز بنا عمید آصف کی گیندپر ٹام کوہلر کو کیچ دے بیٹھے۔


دوسرے اینڈ پر الیکس ہیلز نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا، شاداب خان اس میچ میں بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا پائے اور 6 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔


میچ کے دسویں اوور میں الیکس ہیلز کی اننگز کو بریک لگ گئی، ثاقب محمود نے انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔


لیکس ہیلز نے 27 بالز پر 41 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔


ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسلام آباد کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرنا شروع ہو گئیں۔


آصف علی نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی جلدی آؤٹ ہو گئے۔


اسلام آباد کی پوری اننگز صرف 118 رنز پر تمام ہو گئی۔


پشاور زلمی کی جانب سے کپتان وہاب ریاض نے 17 رنز دیکر 4 وکٹیں جبکہ ثاقب محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کو آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 6 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔ امام الحق بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے


جبکہ کامران اکمل 3 رنز بنا کر محمد وسیم کا شکار بنے۔



لیکن بعد میں شعیب ملک اور ٹام کوہلر کی درمیان 63 شاندار پارٹنرشپ قائم ہوئی جس سے پشاور زلمی میچ میں واپس آئی۔


ٹام کوہلر کیڈمور 46 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔


بعد میں آنے والے بلے باز حیدر علی نے جارحانہ اننگز کھیلی۔ حیدر علی نے آتے ہی پہلی گیند پر فواد احمد کو چھکا رسید کیا۔


حیدر علی نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 18 بالز پر 36 رنز بنائے ۔


لیکن حسن علی کی گیند پر وہ تب آؤٹ ہوئے جب ان کی ٹیم کو جیت کیلئے صرف 3 رنز درکار تھے۔


پشاور زلمی کی جانب سے ایک اینڈ پر شعیب ملک ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم کی نہیا پار لگائی۔ انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اسلام آباد یونائیتڈ کی جانب سے حسن علی نے 4 اوورز میں 14 رنز دیکر 2 وکٹیں جبکہ محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایونٹ میں یہ پہلی شکست ہے جبکہ پشاور زلمی کے تیسری فتح ہے۔ اس فتح کیساتھ پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ کراچی کنگز دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
کل ایونٹ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان بڑا مقابلہ ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائیگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal