NPG Media

ضمنی الیکشن میں عوام نے حکومت کا دہرا معیار مسترد کر دیا: حمزہ شہباز

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام نے دہرا معیار مسترد کر دیا ، ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ سامنے آگیا ، نوشین افتخار کی جیت نظر آئی تو جعلی حکومت نے راتوں رات پولنگ ایجنٹس کو اغوا کرلیا ۔
رہائی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کی جعلی حکومت کے تین سال میں شریف فیملی نے انتقامی کارروائی کا سامنا کیا ، آج پوری قوم نے اس احتساب کے تماشے کا منطقی انجام دیکھ لیا ۔ نواز شریف کے سپاہیوں کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی ، تبدیلی سرکار کی بدترین انتقام کے باوجود نواز شریف ، شہباز شریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف کچھ نہ ملا تو ہیروئن کا کیس ڈال دیا گیا ، اُن کے انتقام کی آگ ٹھنڈی ہونے کا نام نہیں لے رہی اس لیے ن لیگ کی قیادت پر مفروضوں پر مبنی الزامات لگاتے ہیں ، لیگی رہنما نے کہا کہ حکمرانوں کو ہمارے خلاف کچھ نہیں ملتا تو مہنگائی کرکے غصہ عوام پر اتارتے ہیں ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تین سال میں حکمران پاکستانی قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے ، جعلی وزیراعظم کی جانب سے بنی گالا میں بیٹھ کر غریب کی جھونپڑی گرا دینے کا حکم دے دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ، عمران خان آپ کا یوم حساب شروع ہو گیا ، غریبوں کی جھونپڑیاں گرانا جبکہ بنی گالا کو 12 لاکھ روپے کے بدلے جائز قرار کروانا دہرا معیار ہے ۔
واضح رہے کہ آج حمزہ شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔ لیگی رہنما کے استقبال کے لیے ہزاروں کارکن جیل کے باہر جمع ہوئے تھے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin