NPG Media

پی ایس ایل6:کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی: (این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ جاری ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اور کراچی کنگز کو جیت کیلئے 196 رنز کا بڑا ہدف دیدیا۔ ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں پر 195 رنز بنائے۔
کراچی کنگز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔ کرس لین نے 14گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور عماد وسیم کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ 123 رنز پر گری جب ارشد اقبال نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو 43 رنز پر محمد نبی کی مدد سے پویلین بھیجا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جیزوینس میں بھی شاندار اننگز کا مظاہرہ کا۔

جیمزوینس نے 29 بالز پر 45 رنز بنائے۔ انہیں ارشد اقبال نے کولن انگرام کی مدد سے پویلین کی راہ دکھائی۔

ملتان سلطانز کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ریلے روسو تھے جنہں کو 148 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 رنز بنا کر ڈینئل کرسچیئن کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ ملتان سلطانز کی پانچویں وکٹ خوشدل شاہ کی صورت میں گری جنہوں نے 6 رنز بنائے اور وقاص مقصود کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔


چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے صرف 3 رنز بنائے اور محمد عامر کا شکار ہوئے۔


کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2 جبکہ ڈینئل کرسچیئن، محمد عامر، عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے پاور پلے سے ہی اپنی رن ریٹ کو نیچے نہیں آیا دیا۔ بابر اعظم کی جاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے 196 رنز کا ہدف 3 وکٹیں گنوا کر بآسانی 7 بالز قبل ہی حاصل کر لیا۔


کراچی کنگز کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز شرجیل خان تھے جو 56 رنز کئے مجموعی اسکور پر 27 رنز بنا کر دھانی کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونےو الے بلے باز جوئے کلارک تھے جنہوں نے 26 بالز پر 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 4 فلک شگاف چھکے اور 3 چوکے شامل ہیں۔


جوئے کلارک کو شاہنواز دھانی نے آؤٹ کیا۔


پشاور زلمی نے ہدف کے تعاقب میں تیسری وکٹ کولن انگرام کی گری جنہوں نے صرف 6 رنز بنائے اور سہیل خان کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار اننگز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 بالز پر 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 13 دلکش چوکے شامل ہیں۔


ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شاہنواز دھانی ثابت ہوئے جنہوں نے 3 اوورز میں 28 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کی جبکہ ملتان سلطانز کی چار میچوں میں یہ تیسری شکست تھی۔
پوائنٹس ٹیبل میں کراچی کنگز ایک بار پھر ٹاپ پر آ گیا ہے جبکہ اس شکست کے بعد ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر چلا گیا۔
بابر اعظم کو بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ کے نوازا گیا۔
ایونٹ میں آج دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائیگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal