NPG Media

ملک میں مہنگائی کا راج: چینی اور آٹے کی قیمتیوں میں ریکارڈ اضافہ

Photo Credit: Samaa TV

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے اور  بے چاری عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اشیا خوردونوش  میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 2.41 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 13.89 فیصد ہوگئی ہے جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق گھی,آٹا,دالیں چاول, گوشت اور چکن مہنگا ہوا ہے اسکے علاوہ ملک میں 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چکن 5 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے جبکہ چکن کی اوسط فی کلو قیمت 250  روپے 28 پیسے ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا۔

دال چنے کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

دال مونگ 78 پیسے,دال مسور 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔

انڈے کی فی درجن قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کردی ہے جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوگا۔

پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں20روپے 7پیسے اضافے کا امکان ہے۔جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19روپے 61پیسےفی لیٹراضافےکی تجویز دی گئی ہے۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal