NPG Media

غلط معلومات پر مبنی خاشقجی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب

فوٹو: عرب نیوز

ریاض: سعودی عرب نے جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی خاشقجی قتل رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خاشقجی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے جاری کی گئی یہ رپورٹ نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ یہ منفی اور غلط معلومات پر مبنی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے امریکی رپورٹ میں سعودی عدالتی نظام پر لگائے گئے الزامات کو بھی  منفی پراپگنڈہ قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غلط معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی اس رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اس کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جس کے بعد واقعے میں ملوث مجرمان کو سزائیں بھی دی گئیں جس کا خاشقجی خاندان کی جانب سے خوب خیر مقدم بھی کیا گیا ۔

خیال رہے کہ حال ہی می جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جمال خشوگی کو ترک شہر استنبول میں پکڑ کر قتل کرنے کے آپریشن کی اجازت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان نے2017 کے بعد ہی سعودی انٹیلی جنس اور سکیورٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرچکے تھے جس کے بعد یہ کہنا ناممکن نہیں ہو سکتا کہ سعودی حکام کی جانب سے اس نوعیت کا آپریشن سعودی ولی عہد کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہو۔

رپورٹ میں اس پندرہ رکنی اسکواڈ کا نام بھی لیا گیا ہے جس سے متعلق ترک حکام نے بھی الگ سے رپورٹ جاری کی تھی جس میں اسی اسکواڈ کو خشوگی قتل میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں جاری کی گئ تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جمال خشوگی کو سعودی مملکت کیلئے ایک خطرہ سے کم نہیں سمججھتے تھے کیونکہ جمال خشوگی واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے اپنے کالمز میں محمد بن سلمان سمیت دیگر سعودی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکےتھے۔

واضح رہے کہ جمال خشوگی کو استنبول کے قونصل خانے میں یہ کہہ کر بلایا کہ ان کی شادی کے کاغذات تیار ہیں تاہم وہ یہاں آ کر کارروائی پوری کر سکتے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal