NPG Media

جمال خاشقجی کا قاتل کون؟ جوبائیڈن انتظامیہ نے اہم ترین رپورٹ جاری کردی

فوٹو: رائٹرز

واشنگٹن: امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی اہم رپورٹ جاری کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمال خشوگی کے قتل سے متعلق یہ رپورٹ جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

حال ہی میں جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جمال خاشقجی کو ترک شہر استنبول میں پکڑ کر قتل کرنے کے آپریشن کی اجازت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان نے2017 کے بعد ہی سعودی انٹیلی جنس اور سکیورٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرچکے تھے جس کے بعد یہ کہنا ناممکن نہیں ہو سکتا کہ سعودی حکام کی جانب سے اس نوعیت کا آپریشن سعودی ولی عہد کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہو۔

رپورٹ میں اس پندرہ رکنی اسکواڈ کا نام بھی لیا گیا ہے جس سے متعلق ترک حکام نے بھی الگ سے رپورٹ جاری کی تھی جس میں اسی اسکواڈ کو خاشقجی قتل میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں جاری کی گئ تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جمال خاشقجی کو سعودی مملکت کیلئے ایک خطرہ سے کم نہیں سمججھتے تھے کیونکہ جمال خاشقجی واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے اپنے کالمز میں محمد بن سلمان سمیت دیگر سعودی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو استنبول کے قونصل خانے میں یہ کہہ کر بلایا کہ ان کی شادی کے کاغذات تیار ہیں تاہم وہ یہاں آ کر کارروائی پوری کر سکتے ہیں۔

جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو ترکی میں استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے لاپتہ ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے قتل کی خبر سامنے آئی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal