NPG Media

پی ایس ایل6:پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی: (این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ آج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آنے سامنے ہیں۔ میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ کیمرون ڈیلپورٹ کی صورت میں گری جو صرف 2 رنز بنا محمد عمران کی گیند پر پویلین کو لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ صائم ایوب کی صورت میں گری جنہوں نے 21 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔

فاف ڈوپلیسی نے تھوڑی مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی 37 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

<

88 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد سرفراز احمد اور اعظم خان نے جارحانہ اننگز کا مظاہرہ کیا۔ سرفراز احمد نے اپنی ففٹی مکمل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی وکٹ سرفراز احمد کی صورت میں جنہوں نے 40 بالز پہ 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ سرفراز احمد نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو ایک اوور میں 18 رنز جڑے۔ لیکن وہاب کے اوور کی آخری گیند پر شعیب ملک کو آسان کیچ تھما بیٹھے۔

اننگز کی آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر ثاقب محمود نے بالترتیب اعظم خان اور بین کٹنگ کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اعظم خان نے 26 بالز پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بین کٹنگ بغیر کوئی رن بنائے ثاقب کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیدیا۔ یہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ثاقب محمود رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 34 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ کپتان وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 54 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 13 رنز پر کامران اکمل کی صورت میں گری جنہیں عثمان شنواری نے بین کٹنگ کی مدد سے 3 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ اور دوسری وکٹ ٹام کوہلر کیڈمور کی صورت میں جنہیں ڈیل اسٹین نے کیمرون ڈیلپورٹ کی مدد سے آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی نے پاوور پلے کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان 58 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کو تیسری وکٹ کا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہوں نے 30 بالز پر 41 رنز بنائے اور زاہد محمود کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ حیدر علی کی صورت میں گری جنہوں نے 29 بالز پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ حیدر علی کو ڈیل اسٹین نے آسان کیچ کے ذریعے پویلین کی راہ دکھائی۔

پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ شعیب ملک کی صورت میں گری جنہیں بین کٹنگ نے آؤٹ کیا۔ شعیب ملک نے 20 بالز پر 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی ساتویں وہاب ریاض کی صورت میں گری لیکن آؤٹ ہونے سے پہلے انہوں نے ڈیل اسٹین کو لگاتار 2 چھکے لگائے۔

دوسرے اینڈ پر شیفن رتھرفورڈ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 18 بالز پر 36 رنز اسکور کیے۔ جس میں 4 فلگ شگاف چھکے بھی شامل تھے۔

پشاور زلمی نے 199 رنز کا ہدف 3 بالز قبل ہی حاصل کر لیا۔

اسکواڈز:
پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض، کامران اکمل، حیدر علی، امام الحق، مجیب الرحمان، شفین روتھر فورڈ، شعیب ملک، ٹام کوہلر، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد، اعظم خان، فاف ڈوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد نواز ، محمد حسنین، ڈیل اسٹین، بین کٹنگ، زاہد محمود، صائم ایوب اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal