NPG Media

پی ایس ایل6: ملتان سلطانز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

کراچی: ( این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ میں ہونے والے آج کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو 157 رنز تک محدود رکھا۔

لاہور قلندرز کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان سہیل اختر تھے جو کارلوس بریتھویٹ کی گیند پر آسان کیچ دے بیٹھے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز تھے جو 9 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

اس کے پروفیسر محمدد حفیظ اور جوئے ڈینلی کے درمیان 91 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

لیکن اس کے بعد جوئے ڈینلی کارلوس بریٹھویٹ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

محمد حفیظ نے 35 بالز پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن اننگز کے آخری اوورز میں اپنی بیٹنگ نیہ دکھا سکے کیونکہ ان کے پارٹنر سمت پٹیل نے انہیں رن آؤٹ کروا دیا۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی اور کارلوس بریتھیوٹ نے دو، دو جبکہ عثمان قادر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بھی اپنی دو ابتدائی وکٹیں گنوا دیں۔ کرس لین ایک بار پھر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ پچھلے میں ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے جیمز وینس بھی آج کے میچ میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اور سمت پٹیل کے ہاتھوں آسان کیچ تھما کر آؤٹ ہو گئے۔
شاہین شاہ کے ہاتھوں کرس لین کلین بولڈ ہوتے ہوئے۔

سمیت پٹیل کی گیند پر جیمز وینس آسان کیچ پکڑواتے ہوئے۔

30 رنز پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے بہترین اننگز کھیلی۔

صہیب مقصود اور محدم رضوان کے درمیان 110 رنز کی پارٹنشپ قائم ہوئی۔ 76 رنز کے انفرادی اسکور پر محمد رضوان شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

لیکن صہیب مقصود نے اننگز کو جاری رکھا اور ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صہیب مقصود نے 41 بالز پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جس میں 7 چوکے اور 2 فلگ شگاف چھکے شامل ہیں۔ محمد رضوان کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی پہلی شکست جبکہ ملتان سلطانز کی پہلی فتح تھی۔ دونوں ٹیموں نے 3، 3 میچ کھیل لیے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal