NPG Media

‘عمران خان کی درخواست پر سری لنکا نے مسلم آبادی کا دیرینہ مطالبہ مان لیا’

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم کی درخواست پر سری لنکا نے مسلم آبادی کا دیرینہ مطالبہ مان لیا ہے ۔

یاد رہے کہ اسلامی تنظیمیں مذہبی عقائد کے مطابق تدفین کا مطالبہ کر رہی تھیں جبکہ سری لنکا میں عالمی وبا کے دوران جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کو جلایا جا رہا تھا ۔

دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر سری لنکا نے مسلمانوں کی میتیں دفنانے کی اجازت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے کہنے پر سری لنکن مسلمانوں کی تدفین کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مسئلہ حل کرا کے عالم اسلام کا عظیم رہنما ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے عالمی وبا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن قیادت کا شکر ادا کیا ۔

اپنی ٹویٹ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب سری لنکا میں وبا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین ہوسکے گی ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ کے دوران سری لنکن وزیراعظم سے خصوصی درخواست کی تھی ، وزیراعظم کے پاکستان پہنچتے ہی جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے احکامات جاری ہو گئے ۔

ادھر سری لنکا کے مفتی رضوی کا مسلم کمیونٹی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان سے اظہار تشکر ، انہوں نے عمران خان کو مسلم امہ کے جذبات کی بہترین ترجمانی کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

یاد رہے کہ عالمی وبا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے جس کے باعث لاکھوں کی تعداد میں لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal