NPG Media

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں 20روپے اضافے کی تجویز

File Photo

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) حکومت پاکستان نے مہنگائی سے ستی عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کردی ہے جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوگا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دے دی ہے جس پر کام جاری ہے۔

موصول ہونے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں20روپے 7پیسے اضافے کا امکان ہے۔

جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19روپے 61پیسےفی لیٹراضافےکی تجویز دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی مگر وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِ نظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin