NPG Media

 پی ٹی آئی نے بلوچستان اور سندھ میں ٹکٹ بیچے،احسن اقبال

ahsan iqbal
فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے بلوچستان اور سندھ میں سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ بیچے ہیں۔ انہوں نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی اصلیت سامنے آ گئی، پی ٹی آئی کی وجہ سے ملکی سیاست بدنام ہو رہی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان مافیا کے لیڈر ہیں، سینیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں، بازار خود پی ٹی آئی نے سجایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ان کے اپنے ارکان مسترد کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی درخواست بھی سنیں، سب کو اپنا اپنا کام کرنا چاہئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal