NPG Media

مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان آج اہم ملاقات

File Photo

لاہور(این پی جی میڈیا) پاکستان کے سیاست میں ایک اہم موڑ آیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں فاصلے کم ہونے لگے ہیں اور سینٹ انتخابات کے حوالے سے دونوں پارٹیوں نے اہم ملاقاتوں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات ہورہی ہے جس کا مقصد سینٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کرنا ہے۔

زرائع کے مطابق مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان آج جاتی امرا میں ملاقات ہورہی ہے۔

اس ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، قمر زمان کائرہ ، منظور چوہدری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائےگی

اسکے علاوہ  پی ڈی ایم سےمتعلق دیگراموربھی ملاقات میں زیربحث آئیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچے تھے ،جہاں وہ سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تین دن قیام کریں گے۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin