NPG Media

فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار

File Photo

کراچی: فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے اور اب وہ سینیٹ الیکشن کے اہل ہو گئے ہیں۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی سندھ نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور گورنر سندھ کو خط بھی لکھا لیکن پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں نظر ثانی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا پر اعتراض مسترد کردیا اور سینیٹ کا ٹکٹ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اور اب جو سماعت ہوئی ہے اس میں الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے دوران میڈیا کو کوریج سے روک دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف قادر مندوخیل کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اس اجلاس میں چاروں صوبوں میں تقسیم ٹکٹوں پر نظر ثانی کی گئی اور ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin