NPG Media

سپریم کورٹ: جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس  کا فیصلہ سنادیا گیا

File Photo

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال نے قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس فیصلہ پڑھ کر سنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیصلہ پانچ ایک کی شرح سے جاری کیا گیا ہے۔

جبکہ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے 10 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

زرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے اسلیے چیف جسٹس چاہیں تو نظرثانی درخواستوں پر لارجر بینچ بھی بنا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 6 رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس منظور احمد ملک نے فیصلے سے مکمل طور پر اختلاف کیا ہے۔

جبکہ جسٹس منظور احمد ملک فیصلے کے حوالے سے اختلافی نوٹ لکھیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس میں نظر ثانی درخواستوں دائر کی گئی تھیں اور یہ درخواستیں جسٹس قاضی فائز عیسی، انکی اہلیہ سرینا عیسی اور مختلف بار کونسلز نے دائر کی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیصلے میں لکھا گیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی وزیراعظم سے متعلق کیسز کی سماعت نہ کریں کیونکہ انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف کیس کیا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے 19 جون 2020 کو 10 رکنی بینچ نے مختصر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin