NPG Media

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں کمی ہونے لگی

File Photo

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسسز میں اب تک کی ریکارڈ کمی ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد بارہ ہزار 617 تک پہنچ گئی ہے۔

جبکہ متاثرہ افراد کی کل تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار 334 سے زائد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں انکے مطابق

پاکستان میں کورونا سے پانچ لاکھ35 ہزار491 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ 24 ہزار 226 مریض  زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سال 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا جس کے بعد مارچ کے مہینے سے ملک میں لاک ڈاؤن سمیت مختلف پابندیاں دیکھنے میں آئیں۔

مئی اور جون میں کرونا وائرس اپنی بلندیوں کو پہنچا اور ملک میں صورتحال کافی تشویشناک ہوگئی۔

لیکن پھر جولائی میں عالمی وباکے پھیلاؤ میں کمی آنا شروع ہوئی اور اگست میں معمولات زندگی بحال ہونے لگیں اور ستمبر کے مہینے میں تعلیمی ادارے بھی دوبارہ کھل گئے۔

بعد ازاں کتوبر اور نومبر میں یہ عالمی وبا دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگی اور حکومت پاکستان نے ایک مرتبہ پھر نومبر کے آخر میں تعلیمی ادارے بند کردیئے اور متعدد پابندیاں بھی لگا دیں۔

پھر دسمبر میں وائرس کے پھیلاؤ میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد نئے سال کے آغاز میں ہی تعلیمی ادارے پھر کھل گئے۔

اندازے کے مطابق اگر دیکھا جائے تو ملک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہ صوبے سندھ اور پنجاب ہیں۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin