NPG Media

حکومت پنجاب کا ہونہار طلبہ و طالبات کو وظائف دینے کا اعلان

File Photo

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب کا صوبے بھر کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لئے رحمت اللعالمین سکالر شپ کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کے لئے ایک ارب روپے کی لاگت سے رحمت اللعلمین سکالر شپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سکالرشپ کے تحت رواں سال 35 کروڑ روپے اور بعد ازاں 70 کروڑ روپےسالانہ کی لاگت سے تمام سرکاری کالجز میں مستحق و ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے 14 ہزار اسکالرشپ سالانہ مختص کیے گئے ہیں۔

جبکہ مالی سال  24-2023 تک 26.8 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب کی 30 سرکاری جامعات کے طلبہ و طالبات کے لیے 891 انڈرگریجویٹ سکالرشپ سالانہ مختص کیے گئے ہیں۔

اس پروگرام کی سہولیات درج ذیل ہیں۔

1-سکالرشپ درخواست جمع کروانے کا آن لائن شفاف نظام

2- متعلقہ بورڈ ،کالج/ یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ سے اہلیت اور کوائف کی آن لائن تصدیق

23-بینکنگ چینلز کے ذریعے وظائف کی رقوم کی شفاف ترسیل

مزید تفصیلات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،حکومت پنجاب کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin