NPG Media

ضمنی انتخابات:این اے 75 کے انتخابی نتائج رک گئے،الیکشن کمیشن نے وجہ بتادی

File Photo

ڈسکہ: الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسران نے ڈسکہ میں ہونے والے ین اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج کو روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی نتائج روکنے کے بعد یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ان نتائج کا حتمی اعلان خود الیکشن کمیشن کریگا۔

نتائج روکنے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک پریس ریلیز کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ 4 کے ضمنی الیکشن کے نتائج بہت تاخیر کے ساتھ ملے تھے اور اس دوران متعدد پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ رابطہ کی کوشش کی گئی مگر رابطہ بحال نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ 337 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نون لیگ کی نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی پر برتری حاصل ہے۔

جس کے بعد دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کے دعوے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذمصدقہ زرائع کا کہنا ہے کہ لا پتا ہونے والے پولنگ سٹیشنز کا عملہ ڈی آر او آفس سیالکوٹ پہنچ گیا تاہم ریکارڈ ٹیمپر کرکے لایا گیا ہے۔

اس سارے واقعہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی ریٹرننگ آفسر کے دفتر میں موجود رہی ہیں۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin