NPG Media

شیخ رشید کا پاک ایران سرحدکا دورہ، گوادرسمیت متعدد علاقوں کا فضائی معائنہ

File Photo

اسلام آباد: ملک کے وزید داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان کی ایران سے ملحقہ سرحد کا دورہ کیا ہے اور متعدد علاقوں میں بھی پرواز کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے پاک ایران بارڈر کا جائزہ لیا ہے جبکہ گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شیخ رشید نے رمدان گبد پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کا بھی دورہ کیا ہے اور اپنے اس دورے کے بعد شیک رشید کا کہنا تھا کہ جون تک ایران اور افغانستان بارڈرز پر باڑ کا کام مکمل ‏ہو جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکاہے جبکہ پاک ایران 928 ‏کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں اور ملکی سلامتی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‏تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمد و رفت کو آسان بنائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر کے وسط میں شیخ رشید کو ریلوے سے ہٹا کر وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا تھا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin