NPG Media

اسرائیل نے غزہ کیلئے بھیجی جانے والی عالمی وبا کی ویکسین روک لی

غزہ: صیہونی اسرائیلی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے لیے بھیجی جانے والی عالمی وبا کی ویکسین روک لی۔
فلسطینی محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی حکام کی جانب سے غزہ بھیجی گئی روس کی سپتنک وی نامی ویکسین کی دو ہزار خوراکوں کو وہاں پہنچنے سے روک دیا ہے۔ ویکسین کی یہ خوراکیں غزہ کی محصور پٹی میں موجود طبی عملے کے اراکین کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینی مقیم ہیں اور انہیں ابھی تک ویکسین کو کوئی خوراک نہیں ملی۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کروڑوں افراد اس موذی مرض کا شکار ہیں ، ایسے میں اسرائیل کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کو روکنا نہایت ظالمانہ اقدام ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
میڈٰیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج امریکا کی حمایت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کر رہا ہے۔ امریکا کے دباؤ پر ہی عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر رہے ہیں۔ جبکہ برطانیہ سمیت کئی عالمی طاقتوں نے فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے فلسطین کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کے منصوبے کی ہمیشہ سے مخالفت کی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔
فلسطینی عوام کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ ساتھ چین اور روس جیسی بڑی طاقتوں کو فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اگر عالمی طاقتوں نے سنجیدگی سے فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کا ارادہ کیا تو جلد ہی فلسطینی عوام اسرائیل کے ظلم و ستم سے نجات پا لے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal