NPG Media

حلیم عادل پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

File Photo

کراچی: لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداددہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف سندھ پولیس نےایف آئی آر نمبر 48/2021ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے میں درج کی ہے ۔

ایف آئی آر  میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس 88 ملیر کے ضمنی الیکشن کے موقع پر حلقے میں ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس نے حلیم عادل شیخ کو الیکشن کمیشن کی شکایت پر گرفتار کرلیا تھا

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin