NPG Media

‘اگر نواز شریف واپس آنا چاہیں تو انہیں ای ٹی ڈی جاری کیا جاسکتا ہے’

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے نواز شریف کے پاسپورٹ کی رینیول شپ ختم ہو رہی ہے۔ اگر نواز شریف واپس آنا چاہیں تو انہیں ای ٹی ڈی جاری کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل پر ہیں ، ای سی ایل میں نام ہو تو پاسپورٹ رینیو ہوتا ہے نہ نیا ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا ، ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں۔ نواز شریف کو واپس آنے سے نہیں رو کا جا رہا۔ میں ان لوگوں میں شامل ہوں جنہوں نے نواز شریف کے جانے کی حمایت کی۔ دھوکا دیکر ملک چھوڑ جانے والا سیاستدان نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز نے کہا سرجری کیلئے باہر جانا چاہتی ہیں لیکن درخواست نہیں دیں گی ، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی درخواست نہیں آئی نہ ہم نے مانگی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے آج سینیٹ ٹکٹ کی جستجو میں ہیں ، اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والوں میں مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بکنے والے کا ضمیر مردہ ہوتا ہے ، جو ایک بار بکتا ہے وہ بار بار بکتا ہے۔ آصف زرداری نے ووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہے لیکن مایوسی ہو گی۔ سینیٹ انتخابات میں کوئی سرپرائز نہیں ہو گا ، عمران خان سینیٹ الیکشن جیتیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 3 مارچ تک سینیٹ کی سیاست ہی ہو گی جبکہ 4 مارچ سے افواہوں کے بازار میں کمی ہو گی۔ یہ ووٹ لینے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کے کچھ دن بعد رمضان آرہا ہے ، پی ڈی ایم سے کہوں گا لانگ مارچ کو رمضان کے بعد لے جائیں ۔ پی ڈی ایم کے پاس کوئی وفد نہیں جائے گا ، میں نے ایک درخواست کی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin