NPG Media

عمران خان کے فیصل واؤڈا سے متعلق اعتراضات مسترد،ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ

File Photo

(این پی جی میڈیا) فیصل واؤڈا کے لیے پاکستان کے وزیراعظم نے اہم ترین فیصلہ لے لیا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ فیصل واڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سندھ سے سینیٹ انتخابات کے لیے فیصل واوڈا پر اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے لیے جاری کیے گئے ٹکٹس پر پارٹی تحفظات پر مشاورت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سندھ سے تحریک انصاف کے سینیٹ کے نامزد امیدوار فیصل واوڈا پر پارٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس میں فیصل واوڈا کو رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر کا عہدہ رکھنے کے باوجود سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔
اسکے علاوہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر عام انتخابات کے دوران جمع کرائے گئے بیان حلفی میں امریکی شہریت چھپانے کا الزام بھی ہے۔
جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے فیصل واڈا کو سندھ سے سینٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کے عمل کی مخالفت کی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin