NPG Media

ترکی نے بھی چاند پر قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

انقرہ : ترکی نے عالمی خلائی ریس میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2023 میں چاند پر اترنے کا ہدف مقرر کر لیا۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر اردوان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود کفیل ہونے کا مقصد امریکا اور روس جیسے بڑے ممالک پر انحصار کم کرنے ہے ۔ ترکی کے 10 سالہ روڈ میپ میں 2023 تک چاند پر لینڈنگ اور بین الاقوامی سطح پر قابل عمل سیٹلائٹ سسٹم تیار کرنا ہے۔

انقرہ کے قومی خلائی پروگرام اور ترکی کی خلائی ایجنسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ان کے ملک کا مقصد اگلے دو سالوں میں چاند پر لینڈنگ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب میں آپ کے سامنے ترکی کی 10 سالہ وژن ، حکمت عملی اور مقاصد پیش کرتا ہوں اور میں کہتا ہوں ، آسمان کو دیکھو ، آپ کو چاند نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ جمہوریہ ترکی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر اردوان نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف 2023 تک چاند پر اترنا ہے ، مجھے یقین ہے کہ ترک انجینئر اس مشن کو انجام دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

صدر نے کہا کہ چاند پر ملک کا مشن دو مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں کسی کھردری لینڈنگ کو شامل کیا جائے گا جو چاند پر قومی اور مستند ہائبرڈ راکٹ کی مدد سے تیار کیا جائے گا۔ راکٹ 2023 کے آخر میں بین الاقوامی تعاون کے ذریعے مدار میں روانہ کیا جائے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ اس کام کو مکمل کرنے کے بعد وقت ، ہم ان ممالک میں شامل ہوں گے جو چاند تک پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ، اس کے ساتھ ہی ہم اس مشن کے ذریعے دوسرے مرحلے کے لئے ضروری معلومات اکٹھا کر سکیں گے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal