NPG Media

مجھے چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے پیشکش کی گئی:اکبر ایس بابر

فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق رہنما اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے چیئرمین سینیٹ کے لئے پیشکش کی گئی جبکہ عمران خان کے ایک عزیز کی طرف سےپی ٹی آئی کے عہدے کے لئے بھی پیشکش کی گئی ،لیکن میں نے ساری پیشکشیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کرنے والے اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جب میں نے کیس کیا تو عمران خان سٹے آرڈر کے پیچھے بھاگے، میں انصاف کیلئے انہی اداروں کےپاس جاسکتاہوں، عمران خان چھ سال سے مقابلے سے بھاگ رہےہیں جبکہ سکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں ، میرےخلاف کیسز کئے گئے، تین سال سے سکروٹنی کمیٹی آڈٹ کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ ابھی تک کسی پی ٹی آئی کے بیرون ملک اکاؤنٹ کی تفصیل نہیں آئی، ہم نے6 کی نشاندہی کی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin