NPG Media

جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست،پاکستان نے ٹی 20سیریز اپنے نام کرلی

تصویر:پی سی بی ٹوئٹر

لاہور(این پی جی میڈیا)قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 164رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 165سکور کا ہدف دیا جو کہ قومی ٹیم نے 19ویں اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچاتے ہوئے سب سے زیادہ 85رنز بنائے اور ان کی اننگز میں 7چھے ،5چوکے شامل تھے۔

 

اس طرح مہمان ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 3جبکہ محمد نواز اور حسن علی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

165رنز ہدف کے تعاقب میں نوجوان بلے باز حیدر علی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 15رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد رضوان 42،طلعت حسین 5 اور بابر اعظم 44سکور بنا کر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد محمد نواز اور حسن علی نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

 

قومی ٹیم نے 19ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے ہدف کا تعاقب کرکے سیریز اپنے نام کرلی ۔مہمان ٹیم کی جانب سے تبریز شمسی نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز مین آف دی میچ رہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal