NPG Media

حکومت پنجاب کا سکول امپرومنٹ فریم ورک لانچ کرنے کا فیصلہ

لاہور:(این پی جی) تعلیم کی ترقی کو فروغ دینے اور حصول علم میں بہتری لانے کے لئے حکومت پنجاب کا صوبے بھر کے سکولوں میں امپرومنٹ فریم ورک لانچ کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب ہمیشہ تعلیم کے فروغ اور اس میں بہتری لانے کے لیے کوشاں رہی ہے چنانچہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سکولوں میں ایک نیا مانیٹرنگ فریم ورک لانچ کیا ہے جس کے تحت سکولوں میں تعلیم کی بہتری اور کوالٹی کو ایک میکنزم کے تحت جانچا جائے گا اور جس سے صوبے کے تمام ایجوکیشنل سٹیک ہولڈرز کو سپورٹ حاصل ہو گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول امپرومنٹ فریم ورک متعارف کروایا ہے جو موجودہ نظام کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ اس فریم ورک کو صوبے کے چھ اضلاع میں دسمبر 2019 سے مارچ 2020 میں لانچ کیا گیا جو کہ بہت مفید ثابت ھوا۔ چنانچہ اب اس کو صوبے کے تمام اضلاع میں لانچ کیا جا رہا ھے۔
اس سلسلے میں ایک ڈیش بورڈ بھی بنایا گیا ھے جو نئے فریم ورک کے تحت سکول، مرکز، تحصیل اور ضلعی سطح تک تفصیلی رپورٹس فراہم کرے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal