NPG Media

پاک بحریہ کی امن مشق کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا،42سے زائد ممالک شریک

تصویر بشکریہ پاک بحریہ

کراچی(این پی جی میڈیا) پاک بحریہ نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی ٹھان لی اور کثیر القومی بحری امن مشق کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کے زیر اہتمام 42سے زائد  ممالک کو اکٹھا کرنے کا مشن یعنی امن مشق کا آغاز کیا گیا اور یہ مشق 16فروری تک کراچی میں جاری رہے گی۔

امن مشق کا باقاعدہ آغاز اس میں شریک ممالک کی پرچم کشائی تقریب سے کیا گیا جبکہ ان مشقوں میں 45ممالک کے نمائندے بحری اثاثے،مبصرین اور سینئر افسران شرکت کررہے ہیں،علاوہ ازیں اس تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف تھے جبکہ 7دوست ممالک کے مہمان گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کررہے ہیں۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود اتنی تعداد میں ممالک کی شرکت پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ ہے جبکہ مشق کا مقصد خطے میں بحری استحکام اور کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ امن مشق 2021 کے تمام شرکاکو خوش آمدید کہتا ہوں۔

امن مشق 2021 کے لئے اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ امن مشق مختلف ملکوں کی نیوی کے درمیان معلومات کے تبادلے کاذریعہ ہے،یہ مشق میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ بحرہند میں پاکستان نیوی ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin