NPG Media

مکین میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ،4جوان شہید،جوابی کارروائی میں 4دہشتگرد ہلاک

فوٹو:فائل

راولپنڈی(این پی جی میڈیا)جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4جوان شہیدہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا کہ جنوبی وزیرستان میں ملک دشمنوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کردی جس سے سپاہی عزیز ،لانس نائیک عمران علی،سپاہی عاطف جہانگیر اور سپاہی انیس الرحمان شہید ہوگئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی جس سے 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin