NPG Media

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اجلاس،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

تصویر:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(این پی جی میڈیا)جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے اور اس کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں اور دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ایئر چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردی تفصیلات میں بتایا گیا کہ اجلاس میں وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے حکام بھی شریک تھے۔

اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت پاکستان جاری رکھے گا۔

جوائنٹ چیفس کے چیئرمین نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا بھرپور جواب دیں گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin