NPG Media

کچھ عناصر اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن خود تذبذب کا شکار ہے اور ہم نے آئین کی تشریح کیلئے درخواست سپریم کورٹ کو جمع کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ابھی ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں ہے جبکہ پی پی اور ن لیگ جمہوریت کا راگ الاپتے رہے ہیں اور دونوں جماعتوں نے ہی اوپن ووٹنگ کی مطالبہ کیا تھا ،لیکن آج دونوں ہی اپنے وعدوں سے منحرف ہوتے دکھائی دے رہی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مفادات ایک طرف ہیں اور ان کی سیاست دوسری طرف۔ ہم نے حزب اختلاف کو مذاکرات کی دعوت دی اور اسپیکر چیمبر میں نشستیں بھی ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں آج بھی کرپٹ پریکٹسز کو تحفظ دینا چاہتی ہیں۔ حزب اختلاف تذبذب کا شکار ہے اور کہتے ہیں کہ اوپن بیلٹنگ پر ہمیں ووٹ ملیں گے جبکہ دوسری طرف کہتی ہے کہ ہم عدالت میں جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کی کہ انہیں بلا وجہ سیاست میں نہ گھسیٹا جائے کیونکہ کچھ عناصر اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے اداروں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاک فوج اور حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ آئس لینڈ وزیر خارجہ سے بات ہوئی تھی ہم انہیں بھی باخبر رکھے ہوئے ہیں، بد قسمتی سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم ناامیدی کی طرف جا رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin