NPG Media

آزاد کشمیر الیکشن،پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں

تصویر بشکریہ جیو نیوز

مظفر آباد(این پی جی میڈیا) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ سے راہیں جدا کرتے ہوئے مل کر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی قیادت سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی تجاویز مانگی تھیں جن پر پی پی آزاد کشمیر نے ن لیگ سے اتحاد بنانے سے معذرت کرلی ۔

نجی ٹی وی ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں پی پی کا موقف ہے کہ وہاں ان کا اصل مقابلہ ہی ن لیگ سے ہے تو ان سے ہی سیاسی اتحاد کیسے کرلیں؟
رہنمائوں نے مزید کہا کہ 33نشستوں پر سیاسی اتحاد کسی بھی طور پر ممکن نہیں ہے ،البتہ مہاجرین کی 12سیٹوں پر سیاسی اتحاد یا پھر ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

اس کے بعد پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے اپنی تجاویز پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھجوادی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal