NPG Media

اسلام آباد ہائی کورٹ: وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس بلاک کے باہر توڑ پھوڑ

اسلام آباد: چیف جسٹس بلاک کے باہر وکلاء کا توڑ پھوڑ ، وکلا نے کچہری میں چیمبرز گرائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے داخلی دروازے بند کرکے سائلین کو داخلے سے روک دیا ۔ وکلاء نے اسلام آباد کی ضلع کچہری میں تمام عدالتیں بند کرادیں۔ اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے وکلاء کو بار روم میں بیٹھ کر بات کی پیشکش کی ، انہوں نے کہا کہ بیٹھ کر بات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

دوسری جانب ہائی کورٹ کے ججز بھی چیف جسٹس اطہر من اللہ کے چیمبر پہنچے اور احتجاج کے دوران چیف جسٹس بلاک سے تمام خواتین ملازمین کو نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ وکلاء احتجاج کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام عدالتوں میں مقدمات کی کارروائی روک دی گئی تھی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سروس روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal