NPG Media

کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں، فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں:ترجمان پاک فوج

تصویر:ٹوئٹر

راولپنڈی(این پی جی میڈیا)پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں،کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں جبکہ کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی )نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں،بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا،بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے جبکہ پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں،پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دیں،ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی،چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا جبکہ پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے،پاک فوج نے چین کی فراہم کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کیلئے دے دیں،پاک فوج پہلی غیر ملکی فوج ہے جسے چین نے کورونا ویکسین کا عطیہ دیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin