NPG Media

حکومت پارلیمان کو آرڈیننس فیکٹری بنا رہی ہے: شیری رحمان

کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آئین پر حملہ کر رہی ہے ، حکومت پارلیمان کو آرڈیننس فیکٹری بنا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشنز میں مستقل شفافیت کی حامی رہی ہے۔ آرڈیننس پارلیمنٹ پر حملہ ہے کیونکہ بل پارلیمنٹ کی صوابدید ہے۔ حکومت جس طرح پتے کھیل رہی ہے اس سے ملک میں بحران کی کیفیت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئینی ترمیم لانے کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت تھی ، حکومت کے ہاتھ میں ان کے اپنے ممبرز نہیں ، رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت نے کسی طرح کی کوئی مشاورت نہیں کی ، بل کو لا کر رکھ دیا۔ بل اس وقت پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے اپنے ہاتھوں سے آئینی بحران پیدا کر دیا ہے ، آئینی ترمیم ایوان میں ہوتے ہوئے راتوں رات آرڈیننس لایا گیا ، یہ پارلیمان کو آرڈیننس فیکٹری بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق اصلاحات پر بات چیت کرسکتے تھے ، حکومت نے آئینی ترمیم کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ حکومت کے مذموم مقاصد سامنے آچکے ہیں ، پیپلز پارٹی اسے مسترد کرتی ہے ، حکومت عدالت پر بھی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal