لاہور(این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نواسی مہر النسا حادثے میں شدید زخمی،آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مہرالنساء کو سرپرچوٹ آنے پراسپتال لیجایاگیا جہاں ان کی سرجری ہوئی۔
مریم نوازشریف کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں، آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں
سر پرشدید چوٹ آنے پر انہیں ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی
مہرالنساءاس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں
ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب
— PML(N) (@pmln_org) February 7, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ مہرالنساء انتہائی نگہداشت کے وارڈ(آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے پر مریم نواز کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کی جانب سے قوم سے مہرالنساء کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔