NPG Media

پب جی گیم کے جنون نے ایک اور جان لے لی

میرپورماتھیلو: پاکستان کے نجی شہر میرپورماتھیلو میں پب جی گیم کھیلنے میں مصروف نوجوان کو ٹرین نے کچل ڈالا اور یوں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین عوام ایکسپریس میرپورماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب رک گئی۔

نوجوان کی شناخت رونق رضا کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر فوری پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ پولیس نے بتایا کہ نوجوان ٹریک پر موجود کانوں میں ہیڈ فونز لگا کر گیم کھیل رہا تھا اسی دوران وہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔ رونق رضا کے اہل خانہ کا اس پر کہنا ہے کہ نوجوان ہر وقت موبائل میں گیم کھیلتا رہتا تھا۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے اس سے قبل بھی پب جی گیم کے جنون میں دیگر نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

گزشتہ سال صوبہ پنجاب کے ضلع جڑانوالہ میں نوجوان پب جی گیم کثرت سے کھیلنے اور گیم کی آخری اسٹیج ہارنے کے تحت ذہنی مریض بن گیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal