NPG Media

عالمی وبا، امریکی سینیٹ میں ایک اعشاریہ نو کھرب ڈالر کا ریلیف بجٹ منظور

نیویارک : امریکی سینیٹ نے ایک اعشاریہ نو کھرب ڈالر کا عالمی وبا کا ریلیف ترمیمی بجٹ منظور کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پندرہ گھنٹے کی طویل بحث اورووٹنگ کے بعد کاملا ہیرس کے ٹائی بریکر ووٹ سے بل قلیل حمایت کے ساتھ منظور ہوا۔ ڈیموکریٹس اب اس بل کو ایوان ِ نمائندگان میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس نے کسی بھی قانون سازی کے دوران ٹائی بریکر ووٹ ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات سے پہلے جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے وہ اقدامات نہیں کیے جس کی وہ توقع کر رہے تھے۔ جوجائیڈن نے امریکی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انتخابات جیتنے کے بعد وہ عالمی وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں وبا کی صورتحال سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ امریکہ میں اب تک 4 لاکھ 70 ہزار 705 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں ، اب تک مجموعی طور پر 10 کروڑ 58 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 7 کروڑ 75 لاکھ سے زائد مریض عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal