NPG Media

ڈیلی میل کی سٹوری کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے:مریم اورنگزیب

فوٹو:فائل

لاہور(این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی سٹوری کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے، شہباز شریف پر تین الزامات لگائے گئے جبکہ تمام ریفرنس شہزاد اکبر نےفراہم کئے جبکہ کل عدالت نے ڈیلی میل سےلگائے گئے الزامات کا ثبوت مانگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر حکومت اور عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں،انہوں نے ملتان میٹرو اور اورنج لائن کو متنازع بنا دیا،لندن کی عدالت نے پوچھا کہ سٹوری میں لگائے گئے الزامات کے آپ کے پاس ثبوت ہیں ؟ ۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے ڈیلی میل کی سٹوری کےخلاف مقدمہ کیا، سٹوری پر پہلے مرحلے میں ہتک عزت کی درخواست پر فیصلہ آیا ہے،سٹوری میں لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے جبکہ شہزاد اکبر نے نیب میں قیدیوں کو ہراساں کرکے بیانات لکھوائے اور احتساب کے مشیر کا جھوٹ بولنے کے لیے تقرر کیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin