NPG Media

پاکستان پیپلز پارٹی نے 26مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا

فوٹو:فائل

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر 26مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ ایک دن کا جلسہ نہیں ہو گا، اس کا مقصد کئی دنوں تک اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر سے اسلام آباد قافلے پہنچیں گے جہاں فیض آباد میں بیٹھیں گے، وہاں رکیں گے اور پھر دو تین دن بعد کسی اور مقام پر جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح کسی عمارت پر حملہ نہیں کریں گے، ہمارا پُرامن احتجاج ہو گا، ریڈ زون بھی جائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin