NPG Media

ہتک عزت کیس،برطانوی عدالت نے شہباز شریف سے متعلق فیصلہ سنادیا

فوٹو:فائل

لندن: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور علی عمران کے حق میں سنایا گیا ہے۔

 ابتدائی سماعت کے بعدجسٹس میتھیو نکلین نے  فیصلہ سنایا اور کہا کہ اخبار کے مضمون میں لکھے گئے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے۔

دوران سماعت ڈیلی میل کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات بہت محدود اور مفروضوں پر مبنی تھے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے وکلا نے دوران سماعت تسلیم کیا کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں۔

ڈیلی میل کے وکلا نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے بیان کا حوالہ بھی دیا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغازہوچکا ہے۔ دوران سماعت بتایا گیا کہ شہزاد اکبر کے مطابق فنڈزسے غبن کی گئی رقم برآمد کی گئی ہے لیکن غبن کی پشت پر کون ہے؟ اس میں معلومات محدود ہیں۔

میاں شہباز شریف کے وکیل نے اس موقع پر عدالت کے گوش گزار کیا کہ اخبار کا مضمون شواہد کے بجائے مکمل طور پربے بنیاد الزامات پرمشتمل تھا۔

ڈیلی میل کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیلی میل نے شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا براہ راست الزام نہیں لگایا۔
سائمن شیرون کیو سی نے کہا کہ عمران علی یوسف نے کوئی کرپشن نہیں کی، ڈیلی میل نے بے بنیاد الزامات لگائے، عمران علی پر یہ الزامات، شہباز شریف کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے لگائے گئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin