NPG Media

گجرات اور کراچی میں مختلف واقعات ،3افراد قتل

فوٹو:فائل

گجرات،کراچی(این پی جی میڈیا)گجرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا قتل ہوگئے جبکہ مرنے والوں میں 45سالہ بشریٰ بی بی اور 17سالہ احمد رضا شامل ہیں۔
پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے پر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب گھریلو جھگڑے پر ذہنی معذور بیٹے نے اپنے باپ کو سر پر پائپ مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔معلومات کے مطابق واقعہ ناشتہ کرتے ہوئے پیش آیا جبکہ یہ واقعہ کراچی میں زرینہ کالونی اجمیر نگری میں پیش آیا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal