NPG Media

شاہ محمود قریشی کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

اسلام آباد: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں ، وزیراطلاعات شبلی فراز ، اسپیکر اسد قیصر ، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی و صوبائی اراکین اسمبلی بھی ریلی میں شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کی گئی ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے واک میں شرکت کی ، واک سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ماہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کر رہا ہے ، پوری دنیا سے درخواست ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت سے احتجاج کرتے ہیں۔ بھارت نے کشمیر میں طویل ترین کرفیو لگا رکھا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام بند کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج پیلٹ گنز سے کشمیریوں کو اندھا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کسی ایک چیز پر متحد ہو تو پیپلز پارٹی اور عوام ساتھ دیں گے۔ کشمیریوں کو ان کا حق خودا رادیت دیا جائے ، انسانی حقوق تنظیمیں، عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔

ادھر یوم یکجہتی کشمیر ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت ریلی ، تیمور جھگڑا ، صوبائی وزرا ، آئی جی پولیس اور دیگر شریک ، ریلی میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal