NPG Media

تحریک انصاف نے پنجاب کے عوام حق کے اوپر ڈاکا ڈالا ہوا ہے، احسن اقبال

ahsan iqbal
فوٹو:فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے عوام حق کے اوپر ڈاکا ڈالا ہوا ہے،عوام دو سال سے بلدیاتی سہولیات سے محروم ہیں،بلدیاتی اداروں کے نا ہونے کی وجہ سے پنجاب کی انتظامیہ ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے،امید ہے عدلیہ بلدیاتی اداروں کے حق کو واپس دلانے میں اپنا کردار ادا کریگی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے سامنے حکومت پنجاب کے نمائندے سے عدالت نے سوال کیا کہ کیوں پنجاب کے بلدیاتی ادارے ڈس مس کیے گئے،بلدیاتی ادارے آمرانہ رویہ کی طرز پر ڈس مس کیے گئے،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا وجوہات بتائی جائیں۔ ایڈوکیٹ جنرل کوئی ایک وجہ بھی بتانے سے قاصر رہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اگر پارٹی منشور میں تھا تو اپ منتخب اداروں کا حق کیسے چھین سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے عوام حق کے اوپر ڈاکا ڈالا ہوا ہے،عوام دو سال سے بلدیاتی سہولیات سے محروم ہیں، حکومت کا یہ متعصبانہ رویہ ہے، یہ آمرانہ اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں پاکستان کی عدلیہ غیر آئینی غیر قانونی اقدام شنوائی کرے گی،عدلیہ بلدیاتی اداروں کے حق کو واپس دلانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کے نا ہونے کی وجہ سے پنجاب کی انتظامیہ ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal