NPG Media

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

خیال رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اس کیس میں ابھی ریفرنس فائل نہیں ہوا ، معاملہ انوسٹی گیشن کے مرحلے پر ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے آپ پر کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیتے ہیں ، اس معاملے کو بھی پہلے سے دائر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ضمنی ریفرنس کا حصہ بنا دیتے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری گرفتاری کے بعد دو ماہ سے زائد ریمانڈ پر رہے ، اس دوران نیب کا تفتیشی افسر آصف زرداری سے تفتیش کر سکتا تھا، ابھی بھی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت قبل از گرفتارکی کی درخواست منظور کی جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا آپ کو میڈیکل رپورٹ پر کوئی اعتراض تو نہیں؟ آپ میڈیکل رپورٹ کو جعلی تو نہیں کہہ رہے ؟ ماضی میں تو ایسا بھی ہوا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کو ہی جعلی قرار دیا گیا ، سوال اب یہ ہونا چاہیے کہ پٹیشنر ضمانت کے بعد کہیں باہر تو نہیں چلا جائے گا؟ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin