NPG Media

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، شاہ محمود قریشی

فوٹو:فائل

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جبرو استبداد سے تحریک آزادی کو مزید تقویت ملی ہے۔

کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ اٹھارہ ماہ سے جموں وکشمیر میں مکمل بلیک آئوٹ ہے، اس دوران نہتے کشمیریوں کے گھروں کو آگ لگائی گئی،بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سازمظالم جاری ہیں، بھارتی قابض فورسز نے کشمیری حریت رہنمائوں کو مسلسل جیل میں رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکے مظالم کے خلاف آوازبلند کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ5 اگست کے غیر آئینی اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر 3 بار اقوام متحدہ میں زیر بحث آیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin