NPG Media

سعودی عرب کی 20ممالک پر سفری پابندیاں،پاکستان اور بھارت بھی شامل

saudi arabia suspends
تصویر:اے ایف پی

 

ریاض (این پی جی میڈیا)سعودی عرب نے پاکستان سمیت20 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دی ہیں۔ اطلاق آج رات نو بجے سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہو گا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار، پیرامیڈیکل سٹاف اور ان کے اہل خانہ عارضی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جن ممالک پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، امریکہ، فرانس، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔

کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، مصر، لبنان، ارجنٹینا، برازیل، انڈانیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور ترکی بھی شامل ہیں۔ پابندی کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی ہے۔

مسافروں کی آسانی کیلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پابندی کے اطلاق سے پہلے سعودی عرب آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا۔

مسافر مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے سے رابطے میں رہیں۔

متعدد ممالک میں کوروناوائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے گزشتہ سال دسمبر میں بھی بین الاقوامی پروازوں پابندی لگائی تھی جو3 جنوری2020 کو اٹھا لی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 2 فروری کو ، سعودی میں کورونا وائرس کے 310 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب میں کورونا کیسز کی کل تعداد3 لاکھ68 ہزار639 ہے۔

سعودی عرب میں6ہزار383 افراد کورونا وائرس سے ہلاک اور3 لاکھ60 ہزار110 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مکہ میں 88 ہزار804 کیسز اور2ہزار402 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ریاض میں75ہزار777 اور مدینہ میں29 ہزار934 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جا رہی ہے اور ویکسین لگانے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal