NPG Media

پارٹی قیادت اگر سچی ہے تو واپس آ کر الزامات کا سامنا کرے، ناراض ن لیگی رہنما

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین پنجاب اسمبلی نے ایک بار پھر اپنی جماعت کی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے چار اراکین اسمبلی جن میں میاں جلیل شرقپوری، نشاط ڈاہا، فیصل نیازی اور اشرف انصاری شامل ہیں ایک بار اپنی قیادت کیخلاف صف آراء ہوئے اور پارٹی پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ پارٹی میں اگر اخلاقی جرات ہے تو استعفی جمع کرائیں ہم بھی مستعفیٰ ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت اگر سچی ہے تو پاکستان میں واپس آئے اور مقدمات کا سامنا کرے۔ انہوں نے کہ نواز شریف اور مریم نواز سے اختلاف تھا اور اختلاف ہر کسی کا حق ہوتا ہے لیکن انہوں نے میری سننے کی بجائے مجھے پارٹی سے ہی نکال دیا۔

اشرف انصاری نے کہا کہ ہم نے عوام کے مفاد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔ جس کی وجہ سے پارٹی نے ہمیں نکال دیا لیکن پارٹی کو یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ہم نے کوئی سپ، پردہ تعلقات قائم نہیں کیے بلکہ عوام کے حق کی نمائندگی سب کے سامنے کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

نشاط ڈاہا نے کہ مسلم لیگ ن نے چور مچائے شور والی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس مقام پر چلی ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ اب ان کی واپسی مشکل ہو گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal