NPG Media

امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل نے جی ڈی پائلٹ پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وقار اور پر امن طریقے سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

تقریب میں فوجی و سول عہدیدار،سفارتکار،غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے پی اے ایف اکیڈمی میں تربیت کیلئےسعودی کیڈٹس کی موجودگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ حقیقت میں یہ پاکستان، سعودی عرب اورہماری دفاعی فورسز کے درمیان تعلقات کا مظہر ہے۔ تقریب میں فوجی و سول عہدیدار،سفارتکار،غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کےاہم کردارکی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آیندہ برسوں میں پاک فضائیہ عظمتوں اورصلاحیتوں کی نئی بلندیاں طےکریگی۔ ایئرفورس کی قابلیت اوردلیری ہمارےعزم اور صلاحیت کی عکاس ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ ہم پرامن بقائے باہمی کے اصول پر پرعزم ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کیلئے بہت سی قربانیاں دیں ہیں اور اس وقت ہر طرف امن کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لئے ہماری خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو باوقار طریقے سے کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہیے۔ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سےنمٹنےکی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ کشمیر میں انسانی المیے کومنطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal