NPG Media

وزیراعظم عمران خان نے مستعفیٰ ہونے کیلئے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا

Imran Khan
فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپوزیشن کا مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ مان لیا۔ لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دے تو میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں۔ اور کل ہی استعفیٰ دیے دونگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے نہ لانگ مارچ کیا اور نہ ہی اپنے جلسوں میں لوگوں کو اکٹھا کر سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 31 دشمبر کے بعد اپوزیشن کی دی ہوئی دیڈ لائن 31 جنوری بھی گزر گئی لیکن استعفے نہیں آ سکے بلکہ اب پی ڈی ایم والے سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایسے لوگ استعفیٰ دینے کی اخلاقی جرات نہیں رکھتے۔ اگر یہ لوگ لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دیتے ہیں تو میں کل ہی مستعفیٰ ہو جاؤں گا۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء کی اضافی سکیورٹی واپس لینے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ کل کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس پر عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے اضافی سکیورٹی واپس لینے کی ہدایت کر دی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal