NPG Media

سعید غنی نے بچوں کیلئے ماڈل پیپر جلد جاری کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ امتحانات کے وقت کو آگے بڑھایا ہے ، امتحانات لینے کے وقت کو کم کرکے 3 سے 2 گھنٹے کردیا ہے ، امتحانات میں سوالات کے معاملات کو بھی تبدیل کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بچوں کیلئے ماڈل پیپر جلد جاری کریں گے تاکہ بچے اس سے مدد لے سکیں۔ کوشش کر رہے ہیں امتحانات لینے تک بچوں کو 60 فیصد نصاب پڑھا دیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر بھرپور عمل کریں ، جن گاڑیوں میں بچے اسکول آتے ہیں ان کیلئے چند ہدایات ہیں ، جو والدین بچوں کو اسکول چھوڑنے آتے ہیں ان کیلئے بھی ہدایات ہیں ، بچوں کے والدین کی مسلسل مانیٹرنگ اس حوالے سے اہم ہے ، بچوں کو سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرائیں اور ماسک فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ وبا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد انتہائی ضروری ہے ، اگر اسکولز میں وبا کے کیسز بڑھنے کی تعداد زیادہ ہوئی تو اسکولز کو بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسکولز کو بند کرنے کے حق میں نہیں کیونکہ پہلے ہی بچوں کی پڑھائی کا حرج ہوچکا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کالجز میں 13 ہزار 966 ٹیسٹ کرچکے ہیں ، 265 ٹیسٹ مثبت اور 12 ہزار 121 ٹیسٹ منفی آئے ہیں ، اسکولز میں وبا کی شرح زیادہ ہے ، 11 ہزار 845 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ مثبت کیسز کی تعداد 546 ہے ، 2642 کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن سندھ آؤٹ آف اسکولز ہیں ، جن اسکولز میں جانور بندھے ہوئے ہیں وہ اسکول اپوزیشن لیڈر کے ساتھیوں نے بنائے ہیں۔ اگر کسی گاؤں میں ایک سکول کی ضرورت ہے اور وہاں 57 بنیں تو 56 تباہ ہو جائیں گے۔ اگر ایسے اسکول اپوزیشن لیڈر کو نظر آتے ہیں تو دیکھ لیا کریں کس نے تعمیر کئے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایک طرف یہ سیاسی جماعتوں میں نقب لگا رہے ہیں ، دوسری طرف کہتے ہیں رائے شماری خفیہ بلیٹ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ دی ہے کہ موجودہ حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا ، وفاقی حکومت میں مافیا بیٹھے ہوئے ہیں جو ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے اس پر تحقیقات نہیں ہونی چاہئے ، اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو بی آر ٹی کے حوالے سے تحقیقات ہونے دیں۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal